Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے معروف سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے 24 اپریل 2019 کو اپنی 46ویں سالگرہ منائی تو آئی سی سی سمیت کرکٹرز نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ سچن ٹنڈولکر ورلڈکپ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں اور اسی لیے آئی سی سی نے میگا ایونٹ میں ان کی پانچ بہترین اننگز کی یاد تازہ کی۔
1996 ورلڈکپ میں ممبئی میں آسٹریلیا نے 50 اوورز میں 258 رنز بنائے تو سچن ٹنڈولکر نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم دیگر بیٹسمینوں کی ناکامی کے باعث بھارت میچ ہار گیا۔ 1999 کے عالمی کپ میں والد کے انتقال کے کچھ روز بعد ہی کینیا کے خلاف سچن ٹنڈولکر نے 140 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔
2003 کے میں سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کے خلاف 98 رنز بنائے اور اس میچ میں بھی بھارت فاتح رہا۔ 2011 ورلڈکپ میں بھارت چیمپئن بنا اور اس میں ٹنڈولکر کا کردار اہم رہا۔ انھوں نے بنگلور میں انگلینڈ کے خلاف 120 اور پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔