Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں انڈین پریمیر لیگ کے ابتدائی میچز میں ناکامی کے بعد شین واٹسن فارم میں آ گئے ہیں اور سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف شاندار اننگز کھیلی۔ سن رائزرز حیدر آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے چنائی سپر کنگز کو 176 کا رنز ہدف دیا جس کے تعاقب میں چنائی کے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن نے بولرز کی درگت بنا ڈالی اور اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

شین واٹسن نے 53 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ اسی کے ساتھ شین واٹسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز بھی مکمل کر لیے اور ڈیوڈ وارنر کے بعد یہ اعزاز پانے والے آسٹریلیا کے دوسرے کرکٹر بن گئے۔
شین واٹسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں کرس گیل 12,739 رنز بنا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔