Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل صدمے سے دوچار ہو گئے۔ کچھ روز پہلے ان کی اپنے سب سے بڑے مداح سے ملاقات ہوئی لیکن اب وہ نوجوان اس دنیا میں نہیں رہا۔ عمر گل نے ٹویٹر پر اپنے اس مداح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ روز پہلے اس نوجوان سے ملا تھا، وہ مجھ سے مل کر بہت خوش تھا، اس نے میرے آٹوگراف والی شرٹ بھی لی، مجھے اس کا پیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انھوں نے لکھا کہ آج پتہ لگا کہ یہ نوجوان اب دنیا میں نہیں رہا جس کا مجھے یقین نہیں آ رہا۔ ہونہار کھلاڑی ابوبکر صدیق مردان کرکٹ اکیڈمی کی طرف سے کھیلتے تھے اور علالت کے باعث مقامی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔