Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ورلڈکپ اسکواڈ میں عثمان شنواری اور آصف علی کو شامل نہ کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا. اپن۔ ایک انٹرویو میں عمر گل نے کہا کہ ٹیم بظاہر اچھی نظر آ رہی ہے لیکن اس میں عثمان شنواری اور آصف علی کو شامل کیا جانا چاہیے تھا۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ اب ٹیم منتخب ہو چکی ہے اس لیے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
محمد عامر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عامر ایک اچھا بولر ہے مگر فارم اچھی نہ ہونے کی وجہ سے پریشر میں ہے اور اسی وجہ سے اسے وکٹیں نہیں مل رہیں۔ عمر گل نے مزید کہا کہ محمد حسنین کو بہت جلد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حسنین کے پاس زبردست اسپیڈ تو ہے مگر تجربے کی کمی ہے اور اتنے بڑے ایونٹ کے لیے تجربہ درکار ہوتا ہے۔