Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

24 اپریل 2017 کا دن پاکستان کرکٹ کا تاریخی دن تھا جب یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے۔ 2017 میں یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن کے سبینا پارک پر یہ کارنامہ انجام دیا اور اب اس تاریخی دن کو دو سال گزر چکے ہیں۔ یونس خان کو ریٹائر ہوئے بھی دو سال بیت گئے ہیں۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کی نگاہیں اب اسد شفیق اور اظہر علی پر مرکوز ہیں۔ اظہر علی 73 ٹیسٹ میچوں میں 15 سنچریوں کی مدد سے 5,669 رنز اسکور کر چکے ہیں جبکہ اسد شفیق نے 69 ٹیسٹ میچوں میں 4,323 رنز بنائے ہیں جس میں ان کی 12 سنچریاں شامل ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ دونوں میں سے کون سا کھلاڑی یونس خان کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتا ہے۔