Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو ناتجربہ کاری کے باوجود ورلڈکپ میں سرپرائز پیکج کے طور پر منتخب کیا گیا اور وہ انگلینڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد حسنین نے کہا کہ پہلا ورلڈکپ کھیلنے کے لیے دباؤ نہیں ہے بلکہ میرے پاس مخالف ٹیموں کے لیے سرپرائز ہیں جو ورلڈکپ میں نظر آئیں گے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل میں جب پہلا اوور کروایا تو اس وقت دباؤ تھا مگر اب میں اپنی بولنگ کو انجوائے کر رہا ہوں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کے ساتھ اپنی بولنگ پر بہت کام کیا ہے اور امید ہے کہ محنت کا پھل ملے گا۔
وکٹ لینے کے بعد اپنے دھیمے انداز اور جشن نہ منانے پر محمد حسنین نے کہا کہ میں جارحانہ انداز رکھتا ہوں مگر منفی حربے استعمال کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔