Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ فکسنگ کیخلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے میرا کیریئر مختصر ہوا لیکن اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے جب پاکستان کرکٹ میں فکسنگ کے بارے میں معلوم ہوا تو اس کیخلاف سخت موقف اختیار کیا اور 1994 میں بعض لوگوں نے مجھے بین الاقوامی دوروں سے دور رکھنا شروع کر دیا۔
عاقب جاوید نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میٹنگ ہوتی تو کہا جاتا آپ جائیں ہماری الگ میٹنگ بھی ہے، کوئی میرے ساتھ کمرے میں نہیں رہتا تھا، کھلاڑیوں کو کہا جاتا تھا کہ اس سے کسی نے بات کی تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
انگلینڈ ایںڈ ویلز میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان کا سابقہ ریکارڈ اچھا رہا ہے، مجھے ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی امید ہے اور اس مہم میں آل راؤنڈرز اہم کردار ادا کریں گے۔