مہندر سنگھ دھونی نے بھارتی ٹیم کو اپنی قیادت میں جہاں کئی ٹائٹلز جتوائے وہیں انڈین پریمیر لیگ میں چنائی سپر کنگز کے لیے بھی ان کی خدمات کا کوئی ثانی نہیں۔ چنائی سپر کنگز نے آئی پی ایل شروع ہونے کے بعد سے تقریباََ ہر سیزن میں ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا اور اس مرتبہ یہ ٹیم گیارہ میچز میں 8 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف میچ کے بعد ہارشا بھوگلے نے مہندر سنگھ دھونی سے سوال کیا کہ ان کی کامیابی کا کیا راز ہے جو ہر مرتبہ چنائی سپر کنگز پلے آف میں جگہ بنا لیتی ہے جس پر انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں سب کچھ یہاں بتا دوں گا تو کوئی مجھے نیلامی میں نہیں خریدے گا۔