Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال شیڈول انڈر-19 ورلڈکپ کی بھرپور تیاری میں مصروف ہے۔ ورلڈکپ کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان انڈر-19 ٹیم کے ایک اور دورے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ قومی انڈر-19 ٹیم جون، جولائی میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی اور وہاں سات ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ میچز 19 جون سے 7 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ دورہ انڈر-19 ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ ہے اور مستقبل کے لیے بھی ایسے دورے شیڈول کرتے رہیں گے کیونکہ اس سے نا صرف انڈر-19 ورلڈکپ کی تیاری بلکہ مستقبل کے لیے کھلاڑی ڈھونڈنے میں بھی مدد ملے گی۔ انڈر-19 ورلڈکپ آئندہ سال جنوری، فروری میں جنوبی افریقہ میں ہی کھیلا جائے گا۔