آئندہ ماہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے۔ ویسٹ انڈین فینز کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ کرس گیل اور آندرے رسل کو ورلڈکپ کے لیے اسکواڈ میں جگہ مل گئی۔ کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
ویسٹ انڈین ٹیم میں کپتان جیسن ہولڈر کے علاوہ کرس گیل، شیمرون ہیٹمائر، ایون لیوائس، ڈیرن براوو، شائے ہوپ، نکولس پورن، کارلوس بریتھ ویٹ، آندرے رسل، ایشلے نرس، فیبین ایلن، شینن گیبریئل، کیمار روچ اور اوشین تھامس شامل ہیں۔
ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی کو جنوبی افریقہ اور میزبان انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گا۔