Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق فاسٹ بولر چمندا واس نے لستھ ملنگا کو ورلڈکپ میں سری لنکا کے لیے سب سے اہم کھلاڑی قرار دے دیا۔ چمندا واس کا کہنا ہے ورلڈکپ میں لستھ ملنگا کا تجربہ اور ان کی کپتانی کی صلاحیت ٹیم کے بہت کام آ سکتی ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سری لنکن ٹیم نے کسی بھی فارمیٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے ورلڈکپ کیلئے جو ٹیم منتخب کی گئی ہے اس سے بہتر نتائج کی امید ہے۔
چمندا واس کے خیال میں ملنگا دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ہیں جبکہ سری لنکا میں ان کے جیسا تجربہ کار بولر کوئی نہیں، اگر وہ میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں تو یقیناً یہ ٹیم ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
چمندا واس کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ بولر رواں آئی پی ایل سیزن میں بھی بہترین پرفارمنس دکھا رہے ہیں اور امید وہ اپنے آخری ورلڈکپ میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کریں گے۔