پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران اور خاص طور پر ورلڈکپ میں محتاط رہنے کی ہداہت جاری کر دی ہے۔ کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ کسی اجنبی شخص سے ملاقات نہ کریں اگر کوئی فین بھی کوئی تحفہ دے تو نہ لیں جبکہ مینجر کی اجازت کے بغیر کھلاڑیوں کو ہوٹل سے باہر جانا بھی منع ہے۔
پی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا کا استعمال بھی کم کرنے کو کہا گیا ہے۔ میجر (ر) اظہر سیکیورٹی انچارج کی ذمہ داری نبھائیں گے اور کھلاڑیوں کی ہر حرکت پر نظر رکھیں گے۔
واضح رہے انگلینڈ میں پہلے بھی میچ فکسنگ کے بہت سے واقعات پیش آ چکے ہیں اور اس مرتبہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اس لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں پر اس قسم کی پابندیاں لگائی ہیں۔