Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ اب صرف ایک ماہ ہی دور ہے۔ ورلڈکپ کے لیے اپنے ملک کی ٹیموں میں منتخب ہوئے کئی کھلاڑی ہیں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ میگا ایونٹ کی تیاریوں کے باعث فرنچائزز کو ان کھلاڑیوں کی مکمل خدمات میسر نہیں ہوں گی۔
چنائی سپر کنگز کی جانب سے کھیلنے والے فاف ڈو پلیسی اور عمران طاہر آئی پی ایل کا 12واں سیزن مکمل ہونے سے قبل ہی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ رائلز چیلنجر بنگلور کے معین علی، ڈیل اسٹین، مارکس اسٹوئنس اور ہینریچ کلاسین بھی آخری مرحلے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔

سن رائزرز حیدرآباد کے ڈیوڈ وارنر، جونی بیرسٹو اور شکیب الحسن جبکہ راجستھان رائلز کے بین اسٹوکس، جوز بٹلر، اسٹیو اسمتھ جوفرا آرچر اور ممبئی انڈینز کے جیسن بہرنڈرف اور کوئنٹن ڈی کوک بھی جلد اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ مزید کھلاڑیوں میں کنگز الیون پنجاب کے ڈیوڈ ملر، دہلی کپیٹلز کے کگیسو رباڈا اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جو ڈینلے بھی آئی پی ایل کو ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوں گے۔