پاکستان کرکٹ ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان میں برطانوی ہائی کیشنر تھومس ڈریو سے بھی ملاقات کی تھی جہاں قومی ٹیم کی خوب تواضح کی گئی۔ تھومس ڈریو نے ملاقات کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی۔ تھومس ڈریو نے اس ویڈیو میں اردو زبان میں پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کا دورہ بہت اچھا گزرے گا اور مجھے امید ہے کہ جلد ہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں آ کر کھیلے گی جس پر محمد حفیط نے تھومس ڈریو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم انگلش ٹیم کی میزبانی کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں اور امید ہے جلد ہی انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی۔
فی الحال پاکستان ٹیم میں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں انھیں انگلینڈ کے ساتھ ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد ورلڈکپ کا میلہ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہو گا۔