Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عمر ایمان کی قیادت میں پاکستان انڈر-16 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ قومی انڈر-16 کا پندرہ رکنی دستہ عمر ایمان کی قیادت میں بنگلہ دیش روانہ ہوا تھا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 29 اپریل سے 15 مئی تک دو تین روزہ جبکہ تین ون ڈے میچز کھیلیں گی۔
روانگی سے قبل کپتان عمر ایمان کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ جا رہی ہے، اچھا کھیل کر ملک کا نام روشن کریں گے اور اس سیریز سے انڈر-19 ٹیم میں شامل ہونے کا بھی موقع ملے گا۔
ہیڈکوچ محمد اشرف کا کہنا تھا کہ کھلاڑی اچھی پریکٹس کر کے جا رہے ہیں، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے۔ روانگی سے پہلے پاکستان انڈر-16 ٹیم نے لاہور میں بھرپور تیاری کی اور پریکٹس میچز بھی کھیلے۔