Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو جھٹکا لگ گیا۔ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے۔ ڈیل اسٹین کو آئی پی ایل کے دوران کندھے کی انجری ہوئی جس کے باعث وہ لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور ڈاکٹرز کا مشورہ لے کر انجری سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے کام کریں گے۔
ڈیل اسٹین کے کندھے کی انجری نئی نہیں ہے، وہ تقریباً دو سال اس انجری کی وجہ سے کرکٹ سے دور رہے اور رواں سال کے آغاز میں ہی انھوں نے کم بیک کیا تھا۔ جنوبی افریقی ٹیم کے مینجر پرامید ہیں کہ اسٹین ورلڈکپ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔
ڈیل اسٹین کو آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدار نہیں ملا تھا تاہم بعد میں انھیں رائل چیلنجرز بنگلور نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ انھوں نے بنگلور کی جانب سے صرف دو میچز کھیلے اور چار وکٹیں حاصل کیں۔