نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی دہشتگردی واقعے کے پیش نظر انگلینڈ میں پاکستان ٹیم اور دیگر مسلمان پلیئرز کے لیے سیکیورٹی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ حادثے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی اور انگلش بورڈ کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے خط ارسال کیے تھے۔ پی سی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جمعہ کی نماز مسجد میں ہی ادا کی جا سکتی ہے جس کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی درخواست متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو بھجوا دی ہے۔ پاکستان ٹیم کے لیے نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کو کسی بھی نماز سے پہلے مسجد جانے کے لیے سیکیورٹی آفیشلز کو آگاہ کرنا ہو گا۔