Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے مایہ ناز سابق بیٹسمینوں سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن کو مفادات کے ٹکراؤ کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر ممبئی انڈینز کے مینٹور ہیں جبکہ وی وی ایس لکشمن بھی سن رائزرز حیدر آباد کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی میں بھی شامل ہیں اس لیے انھیں بی سی سی آئی کی جانب سے مفادات کے ٹکراؤ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
2017 میں روی شاستری کو کوچ بناتے وقت بھی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کی رائے لی گئی تھی جس میں یہ دونوں کھلاڑی بھی شامل تھے۔ دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے بھارتی بورڈ کو جواب دینے کے بعد اگلی کارروائی کا فیصلہ ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر کو کام جاری رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے کیونکہ وہ کرکٹ کمیٹی اور ممبئی انڈینز کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں۔