Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جائے گا اور یہ گراؤنڈ پہلے بھی ورلڈکپ فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل معرکوں کی میزبانی کرنے والے گراؤنڈز میں تماشائیوں کی حاضری پر نظر ڈالیں تو کولکتہ کا میدان اس میں سب سے آگے ہے۔ 1987 کا ورلڈکپ فائنل کولکتہ کے میدان میں 95 ہزار تماشائیوں نے دیکھا اور کئی سال گزرنے کے باوجود آج بھی یہ ریکارڈ برقرار ہے۔
2015 کے ورلڈکپ کا فائنل بھی تاریخی رہا اور 93 ہزار تماشائیوں نے میلبرن میں حاضری لگائی۔ پاکستان نے 1992 میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت گراؤنڈ میں 87 ہزار تماشائی موجود تھے۔ 1996 ورلڈکپ فائنل کی میزبانی لاہور نے کی اور یہاں 62 ہزار تماشائی اس میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ لندن کو چار مرتبہ ورلڈکپ فائنل کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا مگر تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش کے باعث تعداد 32 ہزار سے اوپر نہیں گئی۔