Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ورلڈکپ کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا اور قومی ٹیم جیت کے لیے پرعزم ہے۔ احسان مانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ اور ورلڈکپ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسد قیصر نے ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، بین الپارلیمانی کرکٹ ٹورنامنٹ سے کرکٹ ڈپلومیسی کو فروغ حاصل ہو گا اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔