Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جدید کرکٹ میں ایک نئی اصطلاح 'تھری ڈی (ڈائمینشنل)' کا آج کل بڑا شور ہے۔ اس 'تھری ڈی' کا مطلب وہ کھلاڑی ہے جو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں مہارت رکھتا ہو۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر نے لیگ اسپنر شاداب خان کو بھی 'تھری ڈی' کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ شاداب خان زبردست پلیئر ہے اور جدید کرکٹ میں اسے 'تھری ڈی پلیئر' کی حیثیت حاصل ہے۔ ان کے علاوہ شین واٹسن، جوفرا آرچر اور وجے شنکر 'تھری ڈی پلیئرز' کی فہرست میں شامل ہیں۔
شاداب خان وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل پائیں گے اور ان کی ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے ابھی کچھ واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ انگلینڈ کے خلاف شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔