Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ماہر نفسیات تیمور علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کر لیا ہے جہاں وہ ٹریننگ سیشن میں بھی ٹیم کے ساتھ رہے۔ اس دوران انھوں نے قومی کرکٹرز کو ذہنی پختگی کے حوالے سے مشورے دیے۔ آئندہ چند روز میں وہ کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی سیشنز بھی کریں گے۔ بورڈ حکام کا خیال ہے کہ ورلڈکپ سے قبل ماہر نفسیات کے ساتھ ہونے والے سیشنز ٹیم کو مدد فراہم کریں گے۔
ماہر نفسیات کی موجودگی سے پلیئرز کا اپنی صلاحیتیوں پر اعتماد بڑھے گا جبکہ وہ پریشر میں آئے بغیر اپنی بہترین کارکردگی دکھا سکیں گے۔ واضح رہے اگر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ ان کے کام سے متاثر ہوئی تو ورلڈکپ کیلئے بھی ان سے کام لیا جائے گا۔ فرسٹ کلاس کرکٹر تیمور علی خان قومی ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کے قریبی دوست بھی ہیں۔