ساؤتھ افریقہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری سابق آل راؤنڈر جیک کیلس کو کامیاب کرکٹ کیریئر کی بناء پر ساؤتھ افریقہ کے صدارتی ایوارڈ " اکھامانگا " سے نوازا گیا۔ جنوبی افریقہ میں یہ ایوارڈ خاصہ معتبر سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ آرٹس، لیٹریچر، میوزک، جرنلزم، کلچر اور اسپورٹس کے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شہریوں کو دیا جاتا ہے۔
جیک کیلس سے پہلے ہاشم آملہ، شان پولک اور ماکھایا نیٹینی کو بھی اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ جیک کیلس کو بہترین اسپورٹس مین شپ اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت حاصل ہے۔ سابق آل راؤنڈر نے ساؤتھ افریقہ کی جانب سے 166 ٹیسٹ، 328 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ جیکس کیلس کو تاریخ کا ایک بہترین آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے۔