Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق کپتان عمران خان 1992 ورلڈکپ کے فائنل میں "کارنرڈ ٹائیگر" کی شرٹ پہن کر ٹاس کرنے میدان میں پہنچے تو اس وقت ان کا اعتماد دیکھ کر سب ہی حیران رہ گئے۔ اسی اعتماد نے پاکستان کو پہلا ورلڈکپ ٹائٹل بھی جتوا دیا۔ ایسا ہی کچھ اب انگلش اسپنر مونٹی پنیسر سرفراز احمد سے بھی چاہتے ہیں۔
مونٹی پنیسر کینٹ میں جاری پاکستان کے پریکٹس سیشن میں جا پہنچے اور کپتان سرفراز احمد سے بات چیت کی۔ مونٹی پنیسر نے عالمی کپ میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سرفراز احمد کے ساتھ ویڈیو میں مونٹی پنیسر نے سوال کیا کہ کیا ورلڈکپ فائنل میں پہنچ کر وہ بھی "کارنرڈ ٹائیگر" کی شرٹ پہنیں گے جس پر قومی کپتان نے کہا کہ اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔