Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ ٹیم میں محمد عامر کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بولر ہیں اور یقیناً ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں ٹیم کو ان کی ضرورت ہو گی مگر عامر کو ان کی خراب فارم کے باوجود ورلڈکپ ٹیم میں شامل کرنا درست نہیں تھا، ان کے لیے ابھی ٹیم میں واپسی کے دروازے بند نہیں ہوئے۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر کے لیے ورلڈکپ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کے خلاف سیریز بہترین موقع ہے۔ انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ اگر محمد عامر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یقیناََ انھیں ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا۔ محمد حسنین اور عابد علی کی ورلڈکپ ٹیم میں سلیکشن پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1992 کی ٹیم میں بھی نئے کھلاڑی موجود تھے اور نتائج اچھے آئے تھے۔