کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے جا رہا ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل ورلڈکپ کی تاریخ کی بیسٹ الیون کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت 1992 ورلڈکپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان عمران خان کو سونپی گئی ہے اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس ٹیم میں آسٹریلیا کے 4، سری لنکا اور پاکستان کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہیں۔ جنوبی افریقہ، بھارت اور ویسٹ انڈیز سے ایک، ایک کھلاڑی کو ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ ٹیم کا کپتان عمران خان کو مقرر کیا گیا۔ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈم گلکرسٹ، رکنی پونٹنگ، شین وارن، گلین میگرا، کمار سنگاکارا، مرلی دھرن، سچن ٹنڈولکر، ویو رچرڈز اور لانس کلوزنر شامل ہیں۔