Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ورلڈکپ سیمی فائنل کے لیے اپنی چار فیورٹ ٹیمیں بتا دیں۔ سورو گنگولی کے مطابق ورلڈکپ سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا اور میزبان ٹیم انگلینڈ کے پہنچنے کے زیادہ امکانات ہیں۔ سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں سیمی فائنل میں پہنچنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہو گا مگر میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ چار ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچ سکتی ہیں۔
ورلڈکپ 2019 میں 1992 کے ورلڈکپ والا فارمیٹ دہرایا گیا ہے جہاں تمام ٹیموں کے ایک دوسرے سے مقابلے ہوں گے اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔ سابق بھارتی کپتان کا کہنا ہے اس مرتبہ ورلڈکپ بہت دلچسپ ہونے والا ہے، تمام ٹیموں کے ایک دوسرے سے میچز ہونگے جبکہ سیمی فائنل میں چار بہترین ٹیمیں ہوں گی اور وہاں ہمیں شاندار میچز دیکھنے کو ملیں گے۔