Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز اسپنر سنیل نارائن کو ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے سنیل نارائن ویسٹ انڈیز ٹیم سے باہر ہیں۔ سنیل نارائن چند ماہ قبل انجری کا شکار ہوئے تھے۔ وہ اس وقت آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
سنیل نارائن کا کہنا ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بہت یاد کر رہا ہوں، میں چاہتا تھا ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کروں مگر انجری کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ انھوں نے بتایا کہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہا ہوں مگر انجری کی وجہ سے پچاس اوورز کی کرکٹ کے لیے تیار نہیں ہوں۔
سنیل نارائن نے مزید کہا کہ مختصر ترین فارمیٹ کھیلنے میں بھی مجھے مشکل پیش آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کافی عرصے سے ٹیم سے باہر ہوں مگر کوشش کر رہا ہوں کہ جلدازجلد صحتیاب ہو کر ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں واپسی کروں۔