Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اگلے دو روز میں نجی دورے پر انگلینڈ روانہ ہو رہے ہیں جہاں ان کا قیام دو سے تین ہفتے تک ہو سکتا ہے۔ امکان ہے کہ وہ انگلینڈ اور پاکستان سیریز کے کچھ میچز بھی دیکھیں گے۔ احسان مانی کی بیرون ملک روانگی کی وجہ سے گورننگ بورڈ کا اجلاس جلد ممکن نہیں ہو سکے گا۔
17 اپریل کو کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کی کارروائی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی منظوری ممکن نہیں ہوئی اور پاکستان کو آئی سی سی کی جانب سے پہلی ششماہی کے ریونیو شیئرنگ کے تقریباََ 5.5 ملین ڈالرز کی ادائیگی التواء کا شکار ہے جس میں اب مزید تاخیر کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضروری محسوس کیا گیا تو آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی گورننگ بورڈ کے اراکین سے منظوری ایک سرکلر کے ذریعے بھی لی جا سکتی ہے۔