Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیشگوئی کہ محمد عامر اور وہاب ریاض ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ان دونوں فاسٹ بولرز پر دس سال انویسٹمنٹ کی اور اب بہترین وقت ہے کہ دونوں سے کام لیا جائے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ جب قومی ٹیم اگر مگر کے حالات میں چلی گئی تو یہ اچھی کرکٹ کھیلنے لگ جائیں گے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ محمد حسنین اور وہاب ریاض کے پاس 150 کی رفتار ہے لیکن تجربے کو ترجیح نہیں دی گئی۔ انھوں نے فہیم اشرف کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے بولر ہیں لیکن بیٹسمین نہیں اور وہاب ریاض ان سے بہتر بیٹنگ کر لیتے ہیں۔ شعیب اختر نے مزید کہا کہ میں وہاب ریاض کے بہت مخالف تھا لیکن اس نے خود پر محنت کی اور اب وہ ایک مختلف بولر ہے۔