Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کا 44واں میچ راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کولکتہ نے دنیش کارتھک کے ناقابل شکست 97 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا ڈالے۔ راجستھان کی طرف سے ورون ایرون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سنجو سیمسن اور اجنکیا راہانے نے راجستھان کو 53 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور 5 کھلاڑی 98 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ ریان پارگ نے ذمہ دارانہ 47 رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کا سنبھالا۔
ان کے بعد آنے والے جوفرا آرچر نے 12 گیندوں پر دھواں دھار 27 رنز اسکور کیے اور آخری اوور میں چھکا لگا کر راجستھان رائلز کو فتح سے ہمکنار کروایا۔