Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین سیم بلنگز کاؤنٹی میچ کینٹ کی طرف سے گلیمورگن کے خلاف کھیلتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ سیم بلنگز کو گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کے اسکینز کے بعد پتا چلا کہ ان کے کندھے کی ہڈی جوڑ سے نکل چکی ہے۔
سیم بلنگز انگلینڈ کی ورلڈکپ ٹیم کا تو حصہ نہیں ہیں لیکن وہ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ون ڈے میچ اور پاکستان کے خلاف ہونے والے ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔
سیم بلنگز سے قبل جیس روئے اور جو ڈینلے بھی انجری کا شکار ہو چکے ہیں، یہ دونوں کھلاڑی انگلینڈ کی ورلڈکپ ٹیم کا بھی حصہ ہیں۔ انگلش کپتان این مورگن بھی پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔