صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع پشاور میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا تو کچھ شرپسند عناصر نے اس مہم کے خلاف شور مچایا اور افواہ پھیلائی کہ پولیو ویکسین سے بچے بےہوش ہو رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اس ڈرامے کا بھانڈا پھوٹ گیا اور کے پی کے پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے اس ہنگامے میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا۔
حکومت پاکستان نے بھی ان شرپسند عناصر کے الزامات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے بھی اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اس میں سازش میں ملوث ہیں ان کو جیل میں بند کر دینا چاہیے۔ فیصل اقبال نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے بچوں کے مستقبل کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں اور ان کے ساتھ بالکل نرمی نہیں برتنی چاہیے۔