بھارت میں جاری آئی پی ایل ختم ہوتے ہی انگلینڈ اینڈ ویلز میں ورلڈکپ کا میلہ لگ جائے گا جہاں پہلا میچ 30 مئی کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا لیکن دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو پاک-بھارت مقابلے کا بےصبری سے انتظار ہے جو کہ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔ گرینسٹون لوبو نامی نجومی نے بھارت اور پاکستان کے میچ کی فاتح ٹیم کے حوالے سے پیشگوئی کر دی ہے۔ ان کے مطابق عالمی کپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کو کامیابی ملے گی۔ گرینسٹون لوبو سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے آ سکتی ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ پاکستان اور بھارت کے ورلڈکپ جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔