Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اجنکا راہانے کا انگلش کاؤنٹی ٹیم ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔ ہیمپشائر کی ٹیم ڈویژن ون کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیل رہی ہے اور ان کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے کہ اجنکیا راہانے بطور غیرملکی کھلاڑی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ اجنکیا راہانے کو ساؤتھ افریقی بیٹسمین ایڈن مرکرم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اجنکیا راہانے کو بھارت کی ورلڈکپ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا جس کے بعد انھوں نے فارغ رہنے کی بجائے ہیمپشائر کی طرف سے ہونے والی آفر کو قبول کیا۔ 30 سالہ اجنکیا راہانے پہلے بھارتی بیٹسمین ہوں گے جو ہیمپشائر کی طرف سے کھیلیں گے۔
بھارتی بیٹسمین کاؤنٹی ٹیم کے لیے آٹھ میچز کھیلیں گے جو کہ مئی، جون اور جولائی میں شیڈول ہیں۔ انھوں نے 56 ٹیسٹ میچوں میں 3,488 رنز اسکور کر کیے ہیں جبکہ وہ بھارت کی طرف سے 90 ون ڈے میچز بھی کھیل چکے ہیں۔
#India#Hampshire