Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں شامل نوجوان فاسٹ بولر حسن علی قومی ٹیم کی بولنگ لائن اپ کے لیے 'آکسیجن' سے کم نہیں ہیں۔ میگا ایونٹ میں قوم کی حسن علی سے بھاری توقعات وابستہ ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر انگلینڈ کی سرزمین پر وہی کارکردگی دکھائیں گے جو انھوں نے 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں دکھائی تھی۔
نوجوان فاسٹ بولر نے چیمپئنز ٹرافی کے پانچ میچوں میں 13 شکار کیے تھے۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت حسن علی کو 'گولڈن بال' دی گئی تھی جبکہ 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' کا اعزاز بھی انھوں نے اپنے نام کیا تھا۔
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد اگر محمد عامر پاکستان کی ورلڈکپ ٹیم میں جگہ نہیں بنا پاتے تو حسن علی پر بوجھ مزید بڑھ جائے گا اور اس بوجھ کو برداشت کرنے کے لیے جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین ان کا ساتھ دیں گے۔