Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر گوہر علی پر دو سال کی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ڈیپارٹمنٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گریڈ ٹو پیٹرنز ٹرافی میں پاکستان نیوی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پر اعتراض کیا تھا کہ اس نے میچ میں گوہر علی کو قوانین کے خلاف میدان میں فیلڈنگ کے لیے بلایا۔
تحقیقات کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ گوہر علی نے خیبرپختونخواہ پولیس کے باقاعدہ ملازم ہونے کے باوجود سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کنٹریکٹ قبول کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس میچ کے نو پوائنٹس بھی پاکستان نیوی کو دے دیے گئے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم ایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے سے محروم ہو گئی۔ گوہر علی نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔