Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی امپائر علیم ڈار بھی امپائرنگ پینل میں شامل ہیں۔ لیجنڈری پاکستانی امپائر علیم ڈار کا یہ پانچواں ورلڈکپ ہو گا۔ سری لنکا کے کمار دھرماسینا، کرس جیفینی، این گولڈ، میرس ایراسمس، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹلیبرا، نائجل لونگ، بروس آکسنفورڈ، سندارام راوی، پال جیفری، روڈ ٹکر، جوئیل ولسن، مچل کوف، روچیرا یاگورو اور پال ولسن بھی امپائروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
میچ ریفری کے فرائض کرس براڈ، ڈیوڈ بون، اینڈی پائیکرافٹ، جیف کرو، رنجن مدوگلے اور رچی رچرڈسن انجام دیں گے۔ تجربے کار رنجن مدوگلے کا یہ چھٹا ورلڈکپ ہو گا۔ آئی سی سی کے مطابق امپائرز پہلے مرحلے میں لیگ میچز میں فرائض انجام دیں گے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ناموں کا اعلان بعد میں ہو گا۔