Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا میں دہشت گردی کے بڑے واقعات کے بعد لنکن ٹائیگرز کی ورلڈکپ کی تیاریاں بھی متاثر ہو گئیں۔ ورلڈکپ کی تیاری کیلئے شیڈول ٹریننگ کیمپس منسوخ کردیے گئے ہیں۔ پندرہ رکنی اسکواڈ کو رواں ہفتے 2 الگ الگ ٹریننگ کیمپس میں حصہ لینا تھا۔
پہلے مرحلے میں کھلاڑی اسپیشل فورسز کے کیمپ میں خصوصی تربیت کیلیے جمع ہوتے اور تین روز تک سخت تربیتی مراحل سے گزرتے۔ پھر انھیں دمبولا اسٹیڈیم میں ایک اور کیمپ میں شریک ہونا تھا تاہم ملک میں سیکیورٹی کی خراب صورت حال کے باعث سب کچھ دھرا کا دھرا رہ گیا۔
سری لنکن ٹیم 7 مئی کو انگلینڈ روانہ ہو گی اور اب وہیں پر ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ میگا ایونٹ میں آئی لینڈرز کے سفر کا آغاز یکم جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے ہو گا۔