Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی طرف سے کھیلنے والے آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن اب اپنے کیریئر کے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں اور انھوں نے بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ شین واٹسن اس وقت بھارت میں جاری انڈین پریمیر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، اس سے پہلے انھوں نے پی ایس ایل میں حصہ لیا اور وہ مستقبل میں بھی دونوں ٹورنامنٹس کھیلتے رہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کے مطابق شین واٹسن سڈنی میں گریڈ ٹو کرکٹ اور دنیا بھر میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کھیلتے رہیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاب ترین بیٹسمینوں میں سے ایک شین واٹسن نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کیے ہیں اور پی ایس ایل فور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت میں 37 سالہ شین واٹسن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔