انگلش بیٹسمین سیم بلنگز آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے اور پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ رائل لندن ون ڈے کپ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے سیم بلنگز نے ڈائیو لگائی اور کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔ انگلش ٹیم کے فیزیو ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم لیکن وہ آئرلینڈ اور پاکستان کے خلاف میچز سے نہیں کھیل سکیں گے۔
سیم بلنگز کی جگہ سرے کاؤنٹی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین فوکس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ انگلش ٹیم کو اس انجری سے پہلے ایلکس ہیلز کی پابندی کی صورت میں جھٹکا لگ چکا ہے۔ انگلش ٹیم آئندہ جمعہ کو آئرلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ جبکہ 5 مئی کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔