Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کے علیم ڈار اپنے پانچویں ورلڈکپ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس سے قبل علیم ڈار 2003، 2007، 2011 اور 2015 کے ورلڈکپ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ورلڈکپ کے دو میچز میں امپائرنگ کرنے کے بعد وہ ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری کرنے والے صرف تیسرے امپائر بن جائیں گے۔
ان سے پہلے جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن اور نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اگر علیم ڈار کو ورلڈکپ کے 12 میچز میں امپائرنگ کا موقع ملا تو وہ ون ڈے کرکٹ کے سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے والے امپائر بھی بن جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن کو سب سے زیادہ 209 میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔