کرکٹ ورلڈکپ میں جہاں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں بنائی گئیں وہیں کچھ حقدار کھلاڑی ورلڈکپ کھیلنے سے محروم رہے اور کچھ ناقص پرفارمنس پر ڈراپ ہوئے۔ کرکٹ ورلڈکپ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ورلڈکپ سے باہر ہونے والے بدقسمت 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔ ان بدقسمت کھلاڑیوں میں پاکستان سے محمد رضوان، محمد عامر اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔
رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا تاہم انھیں ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی۔ آصف علی اور محمد عامر ناقص پرفارمنس کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہوئے۔ بھارت کے ریشب پانٹ باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹسمین ہونے کے باوجود بھی اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے۔
بھارتی بیٹسمین امباتی رائیڈو بھی اس بدقست الیون میں شامل ہیں۔ سری لنکا کے دنیش چندیمل، نیروشان ڈکویلا، اکیلا دننجایا، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ اور آسٹریلیا کے پیٹر ہینڈزکومب کو بھی اس ٹیم شامل کیا گیا ہے۔