Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اپنے من پسند ورلڈکپ اسکواڈ منتخب کرنے کے بعد اب "آل ٹائم بیسٹ الیون" ٹیم منتخب کرنے کا سلسلہ چل نکلا ہے۔ اس سلسلے میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ نے مایہ ناز سابق انگلش بیٹسمین پال کولنگ ووڈ سے انٹرویو لیا جس میں انھوں نے 11 بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم منتخب کی۔ پال کولنگ ووڈ کی "آل ٹائم بیسٹ الیون" میں وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں ورندر سہواگ، میتھو ہیڈن، جیک کیلس، سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، اے بی ڈویلیئرز، ایڈم گلکرسٹ (وکٹ کیپر اور کپتان)، بین اسٹوکس، شین وارن اور گلین میکگرا شامل ہیں۔ پاول کولنگ ووڈ کا کہنا ہے کہ میری منتخب کردہ ٹیم سے شاید بہت سے لوگ متفق نہ ہوں مگر اس ٹیم میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے۔