آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین گلین میکسویل اپنی فارم سے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ میں اپنی حالیہ پرفارمنس سے خوش اور مطمئن ہوں، اس سے مجھے ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ میں فائدہ ہو گا۔
آسٹریلوی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12-10 ماہ سے میری کارکردگی کچھ تسلی بخش نہ تھی حتیٰ کہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل ہونے پر بھی خدشات تھے مگر بھارت اور پاکستان کے خلاف سیریز میں ہم نے کامیابی حاصل کی اور ان سیریز میں میری پرفارمنس بھی اطمینان بخش رہی۔
میکسویل کے مطابق ورلڈکپ کی تیاریوں میں انھوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی اور عالمی کپ کے لیے مختلف تکنیک سیکھی ہیں جس کا استعمال وہ میگا ایونٹ میں کر کے اچھا کھیل پیش کریں گے۔ آسٹریلیا عالمی کپ میں اپنا سفر یکم جون کو افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔