انگلینڈ کے اوپننگ بلےباز ایلکس ہیلز پر 21 روز کی پابندی عائد کر دی گئی جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کے ڈرگ ٹیسٹ لیے گئے جس میں ایلکس ہیلز مسلسل دوسری مرتبہ ناکام ہوئے اور پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر ان پر 21 دن کی پابندی عائد کر دی گئی۔ ایلکس ہیلز تین ہفتوں تک کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ واضح رہے ایلکس ہیلز نے چند دن قبل اچانک کرکٹ سے دور رہ کر آرام کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور گزشتہ روز ہی انھوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ اب وہ ٹیم کو دستیاب ہیں۔ 30 مئی سے ورلڈ کپ شروع ہو رہا ہے اور اس سے قبل ایلکس ہیلز ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ ایلکس ہیلز پرامید ہیں کہ انھیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لینے دیا جائے گا۔