Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

نمیبیا اور پاپوا نیو گینی کی ٹیموں کو آئی سی سی کی جانب سے ون اسٹیٹس مل گیا۔ ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن 2 میں آئی سی سی ون ڈے اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے چھ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کھیلا گیا تھا جس میں عمان، امریکہ، ہانگ کانگ، کینیڈا، پی این جی اور نمیبیا کی ٹیموں نے شرکت کی۔
لیگ میں عمدہ کارکردگی دکھا کر عمان اور امریکہ کی ٹیموں نے دو روز قبل ہی ون ڈے اسٹیٹس حاصل کر لیا تھا جبکہ نمیبیا نے ہانگ کانگ اور پی این جی کی ٹیم نے کینیڈا کو شکست دے کر ون ڈے اسٹیٹس کیا۔ ورلڈ کرکٹ لیگ میں ہر ٹیم نے پانچ میچز کھیلے جس میں 4 کامیابیوں کے ساتھ عمان کی ٹیم نمبرون پوزیشن پر رہی۔
نمیبیا اور امریکہ کی ٹیم نے 5 میں سے 3، 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ پی این جی کرکٹ ٹیم نے 5 میں سے دو میچز جیتے۔ کینیڈا کی ٹیم نے بھی دو میچوں میں فتح حاصل کی مگر کم رن ریٹ کے باعث وہ ٹاپ چار ٹیموں میں جگہ نہیں بنا سکی۔