Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کرکٹ کی دنیا میں "یونیورس بوس" کے نام سے پہچانے جانے والے کرس گیل نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، میں بھی ایک عام انسان ہوں۔ کرس گیل اس وقت بھارت میں جاری آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرس گیل سے سوال ہوا کہ جب بھی آپ میدان میں بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو حریف ٹیم کے بولرز خوف کا شکار ہوتے ہیں۔
انھوں نے جواب دیا کہ مجھ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں بھی ایک عام انسان ہوں، شاید میں دوسرے کرکٹرز سے ایک، دو چھکے زیادہ لگا لیتا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ بولر میرے خلاف بولنگ کرتے ہوئے ڈرے۔
کرس گیل نے کہا کہ دوسرے بیٹسمینوں کی طرح مجھے آؤٹ کرنے کیلئے بھی صرف ایک اچھی گیند درکار ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا انٹرنیشنل کیریئر آخری مراحل میں ہے اور کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلا کر ریٹائرمنٹ لوں۔