Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے دورہ انگلینڈ سے باہر ہو چکے ہيں۔ وہ چند روز قبل علاج کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان کا انگلینڈ میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں چیک اپ مکمل ہو گیا ہے۔ ماہر ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے شاداب خان کا مکمل چیک اپ کیا جبکہ ڈاکٹر کے تجویز کردہ تمام ٹیسٹ بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان پیر کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ بہتر ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ آل راؤنڈر ورلڈکپ سے پہلے صحتیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ شاداب خان کی صحتیابی کے لیے پرامید ہے۔ وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا میڈیکل پینل آل راؤنڈر شاداب خان کے بحالی پروگرام کو مانیٹر کرے گا۔