Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔ چھ سال بعد دہلی کی ٹیم نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کامیابی نے دہلی کو 2012 کے بعد پہلی مرتبہ پلے آف میں جگہ دلائی۔ دہلی کیپیٹلز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔

شیکھر دھون اور شیریاس آئیر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 171 رنز ہی بنا سکی۔ دہلی کے کگیسو رباڈا اور امیت مشرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ دہلی نے اس سیزن کے اپنے 12ویں میچ میں آٹھویں کامیابی حاصل کی ہے اور یہ اب تک پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔